ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی نے پارلیمانی اجلاس کو چلانے کے لئے تمام جماعتوں کا تعاون طلب کیا 

مودی نے پارلیمانی اجلاس کو چلانے کے لئے تمام جماعتوں کا تعاون طلب کیا 

Wed, 18 Jul 2018 00:29:25    S.O. News Service

نئی دہلی17جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پارلیمنٹ کے بدھ سے شروع ہو رہے مانسون اجلاس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ کی کارروائی آسانی سے چلانے کے لئے تمام جماعتوں کا تعاون مانگا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ میں مودی نے تمام جماعتوں سے ایوان میں مسائل کو اٹھانے کی اپیل کی کیونکہ لوگ ان سے ایسی امید کرتے ہیں۔حکومت نے دعوی کیا کہ اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ کی کارروائی آسانی سے چلانے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔اجلاس کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے نامہ نگاروں سے کہا کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے ہموار اور بامعنی سیشن کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا تعاون مانگا ہے۔ لوگ امید کرتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں کام کاج ہو اور ہم سب کو اس بات کا یقین کرنا چاہئے۔ملاقات کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے اعلی تعلیمی اداروں میں ایس سی ، ایس ٹی کو ریزرویشن نہیں فراہم کرنے کے موضوع کو اٹھایا۔سماج وادی پارٹی کے لیڈر رام گوپال یادو نے کہا کہ جب تک حکومت اعلی تعلیم میں ایس سی ،ایس ٹی کے لئے ریزرویشن لاگو کرنے کی ایوان میں یقین دہانی نہیں کراتی ہے تب تک ہم ایوان نہیں چلنے دیں گے۔ آپ لیڈر سنجے سنگھ نے دہلی کی آپ حکومت کے ساتھ مبینہ امتیاز کے موضوع کو اٹھایا ہے ۔ 


Share: